ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 5938پازیٹیو،68؍اموات، 4996 ڈسچارج ۔24گھنٹوں کے دوران بنگلورمیں 2126متاثر،5جاں بحق،مرنے والوں کی تعداد1668

کرناٹک میں 5938پازیٹیو،68؍اموات، 4996 ڈسچارج ۔24گھنٹوں کے دوران بنگلورمیں 2126متاثر،5جاں بحق،مرنے والوں کی تعداد1668

Mon, 24 Aug 2020 10:47:41    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹک میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے۔ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا متاثرین کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھاجارہاہے۔ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیومعاملات کی تعداد5,938 ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروزہفتہ شام 5بجے سے بروزاتوارشام 5بجے تک 5,938نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر2,77,814ہوگئی ہے۔ آج راجدھانی بنگلور میں ایک ہی دن 2126 معاملات پیش آئے،متاثرین کی تعدادبڑھ کر1,07,875ہوگئی ہے۔آج شہر میں کوروناسے 5/افرادجاں بحق ہوگئے۔اس طرح کوروناسے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 1668ہوگئی ہے،آج ایک ہی دن 1668 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں،اس طرح اب تک 71,329کوروناسے شفایاب ہوئے ہیں، شہرمیں کوروناکے فعال اورایکٹیوکیسوں کی تعداد54,532 ہے۔

جن اضلاع میں کورناوائرس کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔بنگلورومیں 2126،بلاری میں 406، بیلگاوی میں 136، بنگلوردیہی ضلع میں 35، بیدرمیں 38، چامراج نگرمیں 23، چکبالاپورمیں 81، چکمگلورمیں 126، دکشن کنڑامیں 193،داونگرہ میں 265، دھارواڑمیں 194،گدگ میں 182، ہاسن میں 196، ہاویری میں 150،کلبرگی میں 203، کوڈاگومیں 15، کولارمیں 47، کوپل میں 256، منڈیامیں 51، میسورمیں 92، رائچورمیں 81، رام نگرمیں 42، شیموگہ میں 246، ٹمکورمیں 112، اڈپی میں 117، اُترکنڑامیں 108، وجئے پورمیں 134اوریادگیرمیں 73سمیت ریاست بھرکے 5,938 افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران68مریض فوت ہوگئے۔اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4683ہوگئی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 1,89,564 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔آج ایک ہی دن 4996مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد83,551ہے۔ جبکہ 787مریض آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں۔


Share: